3 مئی 2018 - 18:07
نیتن یاہو کے ایران مخالف الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی: ڈاکٹر ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے الزامات کو مستر کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جواد ظریف کا کہنا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی من گھڑت اور جھوٹے قصے سنائے اور اب دوبارہ ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس بار بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا.
 واضح رہے کہ نیتن یاہو نے دعوی کیا ہےکہ ان کے پاس ایران کے خفیہ دستاویزات موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے.
خیال رہے کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کی جانب سے متعدد بار اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی  ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل طور پر پاسداری کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲